• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس کیو سی اے کا ہیڈکوارٹرز کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کا ہیڈکوارٹر دفتر کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سنیٹر شبلی فراز نے اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیلئے وزارت کے حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر شبلی فراز ادارے میں پائی جانیوالی مبینہ مالی و انتظامی بے قاعدگیوں کاخاتمہ چاہتے ہیں اوریہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ جب یہ ادارہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ساتھ ہی ہو۔

ادھر وزارت کے بعض افسران کا کہنا ہے کہ پی ایس کیو سی اے کی اسلام آباد میں منتقلی کیلئے اس کے ایکٹ میں تبدیلی کرنا پڑیگی، اس ادارے کے ایکٹ میں موجود ہے کہ اس کا ہیڈکوارٹر کراچی میں ہو گا۔

تازہ ترین