• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر میں اگلے 10روز تک سی این جی اسٹیشنز کو سپلائی معطل

سندھ بھر میں اگلے 10روز تک سی این جی اسٹیشنز کو سپلائی معطل


کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنزکواگلے 10روز تک گیس سپلائی معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ایس ایس جی سی کی جانب سے سی این جی اسٹیشن مالکان کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سسٹم میں کم پریشر اور گیس قلت کی وجہ سے تمام سی این جی اسٹیشنز ہفتہ 16 اکتوبر کی صبح 8بجے سے پیر 25 اکتوبر کی صبح 8بجے تک بند رکھے جائیں۔

تازہ ترین