• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بٹ کوائن کی قیمت چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

نیویارک (جنگ نیوز)کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت جمعے کو چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی ریگولیٹرز کی جانب سے بٹ کوائن کے مستقبل کے معاہدوں کی بنیاد پر ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کے آغاز کی منظوری دینے کے اعلان سے ٹریڈرز کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قیمت تقریبا 4اعشاریہ 6فیصد اضافے کے ساتھ 59اعشاریہ 664ڈالر تک پہنچ گئی، جو اپریل کے وسط کے بعد سے سب سے زیادہ اضافہ ہے۔اس سال بٹ کوائن کی قیمت دوگنی ہو گئی ہے اور یہ اپریل کے ریکارڈ 64اعشاریہ 895ڈالر کے قریب ہے۔بلومبرگ نیوز نے جمعرات کو اس معاملے سے واقف لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی) اگلے ہفتے پہلے امریکی بٹ کوائن فیوچر ای ٹی ایف کو ٹریڈنگ شروع کرنے کی اجازت دینے کیلئے تیار ہے۔

تازہ ترین