• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب عہدیداروں کیخلاف 174 انکوائریاں جاری، 25 کو نوکری سے نکالا جاچکا

اسلام آباد (قاسم عباسی) نیب عہدیداروں کے خلاف 174 انکوائریاں جاری ہیں اور 25 کو نوکری سے نکالا جاچکا ہے۔ 

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ چیئرمین نیب کی سربراہی میں خود احتسابی کا عمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق، نیب نے اپنے عہدیداروں کے خلاف مجموعی طور پر 174 انکوائریاں شروع کررکھی ہیں اور اب تک 25 عہدیداروں کو نوکری سے نکالا جاچکا ہے، اس بات کا انکشاف موجودہ چیئرمین نیب کے چار سالہ اعدادوشمار میں ہوا ہے۔ 

جس میں کہا گیا ہے کہ نیب نے اپنے 174 ملازمین کے خلاف نیب ملازمین سروسز کے قواعد و ضوابط (ٹی سی ایس 2002) کے تحت انکوائریاں کی ہیں۔ فی الوقت نیب اپنے 11 افسران اور 7 عہدیداروں کے خلاف ضابطہ جاتی کارروائی کررہا ہے۔ 

نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ 17 گریڈ یا اس سے اوپر کے ملازم کو افسر جب کہ اس سے کم کے ملازم کو عہدیدار کہا جاتا ہے۔ 

نیب عہدیدار نے اس نمائندے کو بتایا ہے کہ نیب خوداحتسابی کے عمل سے گزر رہا ہے کیوں کہ اس نے اپنے 25 ملازمین کو 2017 سے 2020 کے دوران جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی چیئرمین شپ میں نوکری سے نکالا ہے۔

تازہ ترین