• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور مقدم قتل کیس، مرکزی ملزم کے والدین کی شواہد فراہم کرنیکی درخواست، مدعی مقدمہ سےجواب طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم کے والدین کی درخواست پر کیس سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج اور ڈیجیٹل شواہد فراہم کرنے کی درخواست پر مدعی مقدمہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔ جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے ملزمان ذاکر جعفر اور عصمت ذاکر کی درخواست کی سماعت کی جس میں ٹرائل کورٹ کے 7اکتوبر کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست گزاروں کے وکیل اسد جمال نے موقف اختیار کیا کہ ابھی تک سی سی ٹی وی فوٹیج، فرانزک رپورٹ اور دیگر شواہد فراہم نہیں کئے گئے۔

تازہ ترین