• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریان خان کی جیل سے 10منٹ  تک ویڈیو کال پر والدین سے گفتگو

نئی دہلی (جنگ نیوز )بالی وڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے 12 دن بعد ان کی آرتھر روڈ جیل میں اپنے والدین سے پہلی بار موبائل کے ذریعے ویڈیو کال پر بات ہوئی ہے۔جیل کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ ’آریان نے اپنی والدہ کا نمبر دیا، انہوں نے اپنی والدہ اور والد سے 10 منٹ تک ویڈیو کال پر بات کی۔قواعد کے مطابق وہ افراد جن کا ٹرائل چل رہا ہو اپنے اہل خانہ یا وکلا سے جیل میں پولیس کانسٹیبل کی موجودگی میں ایک مہینے میں دو یا تین بار بات کر سکتے ہیں۔دوسری جانب آریان خان اور اس کیس میں گرفتار دیگر 6ملزمان کو جیل کے قرنطینہ سیل سے جنرل سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین