• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کسی سیاسی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہوسکتا ‘مجیب الرحمٰن محمدحسنی

کوئٹہ(پ ر)بی اے پی کے سینئر نائب صدر سابق وزیر میر مجیب الرحمٰن محمد حسنی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر بلوچستان کسی سیاسی ایڈونچر کا متحمل نہیں ہوسکتا بی اے پی کے ناراض ارکان صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے اپوزیشن کی سازش کو ناکام بنا دیں اپوزیشن شروع دن سے جام کمال حکومت کو برداشت نہیں کررہی وزیر اعلیٰ کے ترقیاتی وژن ، گورننس اور عوامی فلاح و بہبود کے دیگر اقدامات سے بلوچستان کی محرومیاں کم اور اپوزیشن کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے انہوں نے کہا کہ جام کمال نے بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے تمام اضلاع میں تعلیم ،صحت سمیت تمام شعبوں بلا تفریق ترقیاتی کام ہورہے ہیں بی اے پی اور اتحادیوں کی اکثریت جام کمال کےساتھ ہےاورناراض ارکان بھی جلد جام کمال کی قیادت میں متحد ہونگے۔
کوئٹہ سے مزید