• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکریٹری محکمہ ایکسائز سید حیدر اقبال کا ملاکنڈ ریجن کا دورہ

پشاور(نامہ نگار)سیکریٹری محکمہ ایکسائز سید حیدر اقبال نے ملاکنڈ ریجن کا دورہ کیا، سیکریٹری ایکسائز کی زیر صدارت اپر دیر میں ملاکنڈ ریجن کی کارکردگی /ریوینو بارے میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا،اس موقع پرریجنل ڈائریکٹر ملاکنڈ ڈاکٹر عید بادشاہ ریجن، صاحبزادہ فرمان ETO اپر دیر، فضل غفور ETO لوئر دیر، ارشد خان ETO باجوڑ، طلاء محمد خان ETO ملاکنڈ، قاضی وصیف ETO بنیر، قریب احمد سرکل آفیسر ملاکنڈ ریجن، ذاھد اللہ انسپکٹر اور دیگر افسران موجود تھے، ڈائریکٹر ملاکنڈ ریجن نے اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز کو ملاکنڈ ریجن کی محاصل ریکوری اور کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی، سیکریٹری ایکسائز نے ابتک کی محاصل ریکوری/کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے محاصل ریکوری کیلئے مقررہ اہداف پورا کرنے کیلئے بھر پور کوششیں کرنے کے احکامات جاری کئے،اجلاس میں ملاکنڈ ریجن کو مختلف انتظامی امور اور سٹاف کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور سیکریٹری ایکسائز نے موقع پر ضروری اقدامات کے حوالے سے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے محاصل بڑھانے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائینگے۔
تازہ ترین