• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی سپورٹ، ہماری سُپر پاور ہے: شاداب خان

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل عوام سے سپورٹ کی اپیل کردی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان نے دبئی روانگی سے پہلے کی دو تصاویر شیئر کیں جن میں سے پہلی تصویر میں حسن علی، بابر اعظم اور شاداب خان کو دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی دوسری تصویر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا مکمل اسکواڈ موجود ہے۔

شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’متحدہ عرب امارات! ہم یہاں آگئے ہیں۔‘

اُنہوں نے شائقینِ کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے رہیں اور ٹیم کی پرفارمنس پر یقین رکھیں۔‘

قومی کرکٹر نے مزید لکھا کہ ’آپ کا اعتماد اور سپورٹ ہماری سُپر پاورز ہیں۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہوگئی۔

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کچھ ارکان کی فیملیز بھی اُن کے ساتھ گئیں ہیں، بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیوہیڈن دبئی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے جبکہ بولنگ کنسلٹنٹ ویرنن فلینڈر نے لاہور میں ٹیم کو جوائن کیا۔

بابراعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید