• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دُنیا بھر میں مقبول شہرہ آفاق تُرک سیریز 'ارطغرل غازی' میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ 29 برس کی ہوگئیں۔

اسرا بیلگیچ نے 14 اکتوبر جعمرات کے روز اپنی 29ویں سالگرہ منائی اور اس ضمن میں اُنہوں نے اپنے لاکھوں مداحوں کے محبت بھرے پیغامات کا شکریہ ادا کیا۔


تُرک اداکارہ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے دو چھوٹی بچیوں کے ساتھ اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کیں جن میں اسرا بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں اسرا بیلگیچ کو بُھٹہ کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسرا بیلگیچ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’فاطمہ اور گلزار کے ساتھ ملکر میں آپ سب کے محبت بھرے پیغامات کے لیے شکریہ ادا کرتی ہوں۔‘

تُرک اداکارہ نے اپنے مداحوں کو دُعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’خدا ، آپ سب کو کامیاب کرے۔‘

اس کے علاوہ اسرا بیلگیچ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تُرک مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔

اسرا بیلگیچ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آپ نے مجھے بہت خوش کیا ہے، میں دل سے آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ آپ میرے ساتھ ہیں ۔‘

تازہ ترین