بھارتی ریاست کیرالہ میں موسلا دھار بارشوں سے سڑکیں زیر آب آگئیں اور بسیں اور گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں۔
ضلع کوٹایم Kottayam میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مکانات تباہ اور ملبے تلے دب کر 3 افراد ہلاک اور 14 لاپتا ہوگئے۔
ریاست کے 5 اضلاع میں شدید بارشوں اور سیلاب کا ریڈ الرٹ اور 7 اضلاع میں اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا، سیلابی صورتحال والے علاقوں میں فوج کے دستے تعینات ہیں۔
حکام نے لوگوں کو پہاڑوں کے نزدیک اور دریا کنارے سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور ماہی گیروں کو آئندہ 2 روز تک گہرے سمندر میں نہ جانے کا کہا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کیرالہ کے ساحلی اور دیگر علاقوں میں منگل تک تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔