• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائیونڈ: ٹریفک وارڈن کاموٹرسائیکل سوارپرتشدد، اہل علاقہ کااحتجاج

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)رائیونڈ ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد کر کے ناک کی ہڈی توڑ دی اہل علاقہ نےوارڈن کے خلاف احتجاج کیا۔سی ٹی او لاہور نے واقعہ کو نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا ۔ ٹریفک وارڈن لیاقت نے بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل نہ روکنے پر مبینہ تشدد کر کے محمد ظہیر کے ناک کی ہڈی توڑ دی ۔دوسری جانب سی ٹی او منتظر مہدی نے ایس پی آصف صدیق کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وارڈن کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین