• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنا نیر کی بالی ووڈ گانا گنگناتے ویڈیو وائرل

’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے‘ پر دلچسپ ویڈیو بناکر شہرت پانے والی لڑکی دنا نیر کی بالی ووڈ گانا گنگناتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر دنا نیر نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی سُریلی آواز میں معروف بھارتی گانا ’بول ناں ہلکے ہلکے‘ گنگنا رہی ہیں۔


دنا نیر نے ویڈیو کے کیپشن میں بالی ووڈ گانے کا نام لکھا اور ساتھ ہی بندر اور شکریہ کرنے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

پاوری گرل کی گلوکاری کو بھی انسٹاگرام صارفین کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے۔

دنا نیر نے صرف 12 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے اب تک دو لاکھ 55 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال کی شروعات میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود ہوتی ہے اور کہتی ہے کہ ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے۔‘

لڑکی کے بولنے کا انداز اور لب و لہجہ ایسا تھا کہ ویڈیو صارفین کو بھا گئی اور چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی تھی، یہ ویڈیو ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی کافی مقبول ہوئی تھی۔

پاکستان میں وائرل ہونے کے بعد ’یہ ہماری پاوری ہورہی ہے‘ ویڈیو سرحد کے اُس پار بھی اس قدر مقبول ہوئی تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو گانے میں تبدیل ہوگئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید