• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب کُھل کر گھبرائیں: فہد مصطفیٰ کا مہنگائی پر ردّعمل

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب کُھل کر گھبرا لینا چاہیے۔

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد فہد مصطفیٰ نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کے لیے ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ’وہ چاہتا تو 20 روپے بڑھا سکتا تھا، مگر قوم کی خاطر صرف 10 روپے 49 پیسے بڑھائے، یہ ہوتا ہے لیڈر۔‘

اداکار نے یہ طنزیہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ’ہاتھ جوڑنے‘ والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

فہد مصطفیٰ کی یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد امان اللّہ آزاد نامی صارف نے اُن سے پوچھا کہ ’سر! اب ہم تھوڑا سا گھبرا لیں؟‘

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ’تھوڑا نہیں، اب کُھل کر گھبرائیں۔‘

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 10 روپے 49 پیسے بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 137روپے79 پیسے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین