• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ شیرلین چوپڑا کی راج کندرا اور شلپا کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

بھارتی اداکارہ شیرلین چوپڑا نے بالی کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کے خلاف پولیس کے پاس شکایت فائل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں (شیرلین چوپڑا کو) جنسی طور پر ہراساں کرنے، دھوکا دہی اور مجرمانہ طور پر دھمکانے پر راج کندرا کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ 

اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ شلپا شیٹی اور راج کندرا کے ہاتھوں وہ فراڈ اور ذہنی طور پر ہراساں کیے جانے کا شکار رہی ہیں۔

ادھر بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شیرلین چوپڑا جلد ہی ایک پریس کانفرنس کرینگی جس میں وہ راج کندرا اور شلپا پر عائد کیے گئے الزامات کی تفصیلات سے آگاہ کرینگی۔ 

دوسری جانب راج کندرا اور شلپا کی قانونی ٹیم نے شیرلین چوپڑا کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان الزامات کے حوالے سے قانونی کارووائی کرینگے۔

تازہ ترین