• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان شوگر ملز کے الگ الگ دو ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی

لاہور (اے پی پی) لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ(ن)کے صدر و سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ و آمدن سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز کے الگ الگ دو ریفرنسوں کی سماعت (آج) بروز پیر ہوگی۔ عدالتی حکم پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز آج عدالت میں پیش ہونگے۔منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف ،حمزہ شہباز سمیت سولہ ملزمان نامزد ہیں انکے خلاف ریفرنس 55 جلدوں پر مشتمل ہے شہباز شریف ،سلمان شہباز ،حمزہ شہباز، رابعہ شہباز ،نصرت شہباز ، نثار احمد ،شاہد رفیق ،یاسر مشتاق ،محمد مشتاق ،آفتاب محمود ،محمد عثمان ،طاہر نقوی،قاسیم قیوم ،فاضل داد عباسی اور علی احمد کو نامزد کیا گیا ہے شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف چار ملزمان وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں ۔ وعدہ معاف گواہ بننے والوں میں شاہد رفیق ،یاسر مشتاق ،محمد مشتاق اور آفتاب محمود شامل ہیں،جبکہ احتساب عدالت میں دائر رمضان شوگر ملز ریفرنس کے مطابق سابق وزیراعلی نے اختیارات کا ناجاز استعمال کرتے ہوے سرکاری خزانے سے رمضان شوگر مل کے لیے نالہ تعمیر کروایا، جس سے قوم کو کروڑوں کا نقصان ہوا ۔نیب ریفرنس کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے2015میں 36کروڑ روپے سے مقامی آبادیوں کے نام پر اپنے نجی ملکیتی رمضان شوگر ملز کیلئے نالہ تعمیر کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔اس کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔

تازہ ترین