• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی (ٹی وی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کو ہم گھر بھیج سکیں یا نہیں بھیج سکیں پریشان کر سکیں یا نہ کرسکیں لیکن عوام کی پریشانی ، مشکلات میں حزب اختلاف کو باہر نکلنا چاہیے۔

یہ اپوزیشن کا فرض ہے کہ وہ عوام کی پریشانی میں ان کیلئے اٹھ کھڑی ہو اور باہر آئے، نااہل حکومتی ٹولہ جتنی دیر رہے گا یہ ملک کو اور اس قوم کوتباہی کی طرف دھکیلے گا، ترجمان وزیر خزانہ، مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ہماری آئی ایم ایف سے اس وقت بہترین بات چیت چل رہی ہے اور کافی آگے تک پہنچ چکی ہے پیر کی صبح وہاں واپس شروع ہونگے۔

اس وقت یہ تمام باتیں قیاس آرائیاں اور اندازے ہیں میں سب کو یہی کہوں گا کہ دو تین روز انتظار کرلیں، جبکہ سابق وزیر خزانہ ،ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہ یقینا پاکستان نے معاہدے سے قبل بہت کچھ کردیا ہے۔

وہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کا درآمدات کا حجم گیارہ فیصد کم ہونا چاہئے یہ غیر ممکن سی بات ہے اگر آپ نے ایسا کردیا تو آپکا شرح نموگرجائیگی،۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “کے آغاز میں پروگرام کے میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے کیا۔ 

رانا ثناء نے کہا کہ اس حکومت کو ایک دن نہیں رہنا چاہئے یہ بغیر مینڈیٹ کے آئی ہے انہیں اس ملک میں حکومت کرنے کا حق عوام نے نہیں دیا انہیں مسلط کیا گیا ہے۔ 

ہم نے اپنی جدوجہد آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کرنی ہے ہم نے سیاسی جدوجہد کررہے ہیں اور اس سے پہلے بھی کرتے رہے ہیں۔

تازہ ترین