• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ جناح ٹائون میں 19کروڑ کی 9زیر التوا ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے کے احکامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے ) نے الاٹیز کے شدید احتجاج پر فاطمہ جناح ٹائون میں 15سال بعد شہر خاموشاں کی چار دیواری ، مسجد کی تزئین و آرائش ، 40فٹی روڈ سمیت دیگر سٹرکوں کی تعمیر و مرمت کا خیال آگیا ہے، نئے تعینات ہونے والی ڈی جی ایم ڈی اے نے فاطمہ جناح ٹائون فیز Iاور II میں 19کروڑ روپے مالیت کی 9زیر التوا ترقیاتی سکیمیں ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں‘ اسی طرح ناردرن بائی کے مختلف چوک پر انٹرسیکشن کی تعمیر اور ٹریکٹر کی خریداری کے منصوبوں پر ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔
ملتان سے مزید