• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز خان نے ’خدا اور محبت‘ کا جذباتی سین شیئر کردیا

پاکستان کے معروف اداکار و ماڈل فیروز خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر  ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت 3‘ میں زبردست اداکاری کرنے والے فیروز خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر جذباتی سین سے لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں ڈرامے میں دوست کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد گھائل دکھایا گیا ہے۔


فیروز خان نے شائقین کو رُلا دینے والے اس سین سے تصویر شیئر کر تے ہوئے کیپشن میں ایک متاثر کُن شعر بھی لکھا ہے۔


فیروز خان کی جانب سے لکھا گیا شعر کچھ یوں ہے کہ ’دیکھا جو تیر کھا کے کمین گاہ کی طرف، اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی۔‘


فیروز خان کی اس پوسٹ پر ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت ‘ کے شائقین اور اُن کے مداحوں کی جانب سے بہترین اور جاندار اداکاری پر اُن کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’ خدا اور محبت ‘ کے اس تیسرے سیکوئل میں اداکار فیروز خان کے مدِ مقابل ’ماہی‘ کا مرکزی کردار اداکارہ اقراء عزیز ادا کررہی ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کو ناصرف پاکستان میں بے پناہ  مقبولیت حاصل ہے بلکہ یہ ڈرامہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی یکساں مشہور اور کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید