• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روبینہ دلیک کی مقبولیت میں اضافہ

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح و اداکارہ روبینہ دلیک شوبز کی دُنیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر روبینہ دلیک کو 7 ملین یعنی 70 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد وہ بھی بھارت کی مقبول ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔

اس حوالے سے روبینہ دلیک نے اپنے سات ملین فالوورز کے لیے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔


روبینہ دلیک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دو تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں ہاتھ کے اشارے سے 7 بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ فالوورز میں اضافے کی خوشی میں بےحد خوش بھی نظر آرہی ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’سات ملین اور اس سے زیادہ کے لیے شُکر گزار ہوں۔‘

اُنہوں نے اپنے سات ملین فالوورز سے محبت کا اظہار بھی کیا۔

یاد رہے کہ بگ باس 14 کے فائنل میں پانچ کنٹسٹنٹ پہنچے تھے جن میں روبینہ دلیک، راہول ویدیا، علی گونے، نیکی تمبولی اور راکھی ساونت شامل تھیں۔

آخر میں یہ مقابلہ روبینہ دلیک اور راہول ویدیا کے درمیان چلا اور پھر بالی ووڈ اداکار اور اس شو کے میزبان سلمان خان نے روبینہ دلیک کو زیادہ ووٹس ملنے کی بنا پر بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح قرار دیا تھا۔

خیال رہے کہ روبینہ دلیک بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ بھی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 2006ء میں مِس شملا کا خطاب جیتا تھا اور اس کے 2 سال بعد 2008ء میں اُنہوں نے مِس شمالی ہندوستان کا خطاب بھی اپنے نام کیا تھا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید