• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کررہا ہے: روبینہ دلیک

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح اداکارہ روبینہ دلیک نے انکشاف کیا ہے کہ کوئی شخص اُن کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

اس حوالے سے روبینہ دلیک نے اپنے مداحوں اور دوستوں کے لیے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔


روبینہ دلیک نے اپنے انسٹا پیغام میں بتایا کہ ’کوئی شخص اُن کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کررہا ہے۔‘

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ’تحقیقات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ہیکر کا تعلق دہلی سے ہے۔‘

اُنہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے ہیکر سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’ان دنوں ہماری قوم جس بحران سے گُزر رہی ہے وہاں اپنی توانائی اور دماغ لگائیں۔‘

روبینہ دلیک نے پوسٹ کے کیپشن میں ہیکر سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’آپ کے پاس فالتو کاموں میں ضائع کرنے کے لیے بہت وقت ہے۔‘

واضح رہے کہ بگ باس 14 کے فائنل میں پانچ کنٹسٹنٹ پہنچے تھے جن میں روبینہ دلیک، راہول ویدیا، علی گونے، نیکی تمبولی اور راکھی ساونت شامل تھیں۔

آخر میں یہ مقابلہ روبینہ دلیک اور راہول ویدیا کے درمیان چلا اور پھر بالی ووڈ اداکار اور اس شو کے میزبان سلمان خان نے روبینہ دلیک کو زیادہ ووٹس ملنے کی بنا پر بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح قرار دیا۔

خیال رہے کہ روبینہ دلیک بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ بھی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 2006ء میں مِس شملا کا خطاب جیتا تھا اور اس کے 2 سال بعد 2008ء میں اُنہوں نے مِس شمالی ہندوستان کا خطاب بھی اپنے نام کیا تھا۔

تازہ ترین