• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کی حکومت تارکین کے مسائل سے آگاہ ہے، پیر صابر شاہ

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ بیرون ملک آباد پاکستانی وطن کے سفیر ہیں۔ حکومت ان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ اور ن لیگ خیبر پختونخوا کے صدر پیر صابر شاہ نے سابق ایس پی محمد زاہد خٹک، حاجی الیاس خان او ردیگر سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ پیر صابر شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کے پہلے وزیرعظم میاں نوازشریف ہیں جنہوں نے اوورسیز کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے باقاعدہ کمیشن تشکیل دیا۔ اس کمیشن کے تحت بیرون ممالک میں آباد پاکستانیوں کے متعدد مسائل حل ہوگئے ہیں۔ میاں نوازشریف کامیاب ہارٹ سرجری کے بعد تیزی سے روبصحت ہیں۔ پاکستانی عوام وزیراعظم میاں نوازشریف کی وطن واپسی کا انتظار کررہی ہے اور وہ اپنے محبوب قائد کا صحت مند ہوکر واپسی پر والہانہ استقبال کریں گے۔ مسلم لیگ ن2018ء کا الیکشن بھی میاں نوازشریف کی قیادت میں بھاری اکثریت سے جیتے گی۔
تازہ ترین