• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھانچی ہاؤس میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس ،فاروق ستار پر اظہار اعتماد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی اور اراکین پارلیمنٹرین کا اجلاس جمعرات کی شب ایم کیو ایم کے عارضی مرکز گھانچی ہاؤس پر منعقد ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور اجلاس کے شرکاء نے ڈاکٹر فاروق ستار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس میں ایم کیو ایم دفاتر کو مسمار کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا کہ اگر کوئی دفتر غیر قانونی ہے تو ہمیں بتایا جائے ہم مئیر کے ذریعے اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے دفاتر کو مسمار کرنے کے حوالے سے مئیر کے ذریعے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں ڈاکٹر فاروق ستار نے منتخب نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام مسائل کو حل کرنے کے لئے عوام رابطے بڑھائیں اور پارلیمنٹرین سیاسی رابطے بڑھائیں تاکہ ایم کیو ایم کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال کو درست سمت میں تبدیل کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ضلع غربی میں چیئرمین کے نتائج تبدیل کرنے پر بھی غور کیا گیا ہے اور اس حوالے سے عدالت جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئےایم کیو ایم لیگل کمیٹی کو اس حوالے سے مشاورت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین