• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار کی زیر صدارت ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کا اجلاس، گرفتاریوں اور دفاتر سیل کرنے پر اظہار تشویش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمدفاروق ستار کی سربراہی میں ہفتے کو ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تحریکی کام کو پرامن، جمہوری اور سیاسی طور پر آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور کراچی سمیت اندرون سندھ میں سیاسی دفاتر کو سیل اور مسمار کرنے پر بھی گہری تشویش کااظہار کیا جبکہ شعبہ خواتین کی کارکنان کی گرفتاریوںکی بھی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیوایم پاکستان کی سیاسی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے حکام بالا سے بات چیت کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔
تازہ ترین