• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کی جھوٹی خبریں چلانے پر 5؍ لاکھ کا جرمانہ کم ہے ، عمران خان

لاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہےکہ الطاف حسین نے جو باتیں کیں ان کا کوئی بھی پاکستانی شہری دفاع نہیں کرسکتا ، الطاف حسین کی تقریر نریندر مودی سے زیادہ زہریلی تھی ، ہم چاہتے ہیں اپوزیشن جماعتیں ایک کنٹینر کے بجائے اپنے اپنے کنٹینرز پر کھڑے ہوں مگر فی الحال میری ساری توجہ احتجاج پر مر کوز ہے ، شادی کی جھوٹی خبریں چلانے پر 5؍ لاکھ روپے جرمانہ بہت ہی کم ہے کیونکہ شادی شدہ خواتین کی میرے ساتھ تصویریں دکھا دینا بہت ہی غلط ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیہی علاقے کے صدر ملک ظہیر عباس کھوکھر کے ڈیرے ‘مقامی ہوٹل میں پارٹی اجلاس سے خطا ب اور اندرون لاہور میں قتل ہو نیوا لے تحر یک انصاف کے رکن مرزا تنویر بیگ کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چوہدری سرور عوامی تحر یک کے پاس جائیں گے ہم عوامی تحر یک کیساتھ ہیں، پاناما لیکس ملک کیلئے بہت بڑا انکشاف ہے ، آج پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی کر پشن ہو رہی ہے ملک میں تمام بد حالی کی وجہ کر پشن اور لوٹ مار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا ایشوز تحریک انصاف یا اپوزیشن کی کوئی اور جماعت نہیں بلکہ ایک عالمی تنظیم سامنے لیکر آئی ہے اور ہم جب بھی نوازشر یف سے پانامہ لیکس کا حساب مانگتے ہیں تونوازشر یف نئی کہانیاں سنانا شروع کر دیتے ہیں نوازشر یف آج بھی آف شور کمپنیوں کے نام پر پار لیمنٹ میں قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں مگر حقائق پوری دنیا جانتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازلیگ جانتی ہے کہ نوازشر یف نے منی لانڈرنگ کی ہے اور اگر اپوزیشن کے ٹی اوآرز تسلیم ہو گئے تو نوازشر یف پکڑے جائیں گے  ۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے نوازشر یف اور انکی جماعت خود آمر یت کی پیدوار ہے اس لیے وہ یہ پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ تحر یک انصاف نے سپر یم کورٹ جانا ہے توسڑکوں پر کیوں آرہی ہے اصل میں انہیں جمہو ریت اور آمر یت میں فرق کا پتہ نہیں انکو پتہ ہونا چاہیے کہ جمہو ری جماعتیں جمہو ر کے پاس ہی جاتی ہے ہمیں جمہو ری حق ہے کہ ہم سپر یم کورٹ میں جانے کیساتھ سڑکوں پر بھی احتجاج کر یں اور3ستمبر کو لاہور میں ہونیوالی ریلی کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر وں گا ۔ عمران خان سے جب سوال کیا گیا کہ کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں بلاول بھٹو سمیت آپ کے کنٹینرپر کھڑی ہوجائے تو اسکے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اپوزیشن جماعتیں ایک کنٹینرکی بجائے اپنے اپنے کنٹینر پر کھڑے ہوں مگر فی الحال میری ساری توجہ 3ستمبر کی احتجاجی ریلی پر مر کوز ہے ۔ ایم کیو ایم کے بانی رہنما الطاف حسین کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے جو باتیں کی ہیں ان کا کوئی بھی پاکستانی شہری دفاع نہیں کرسکتا‘دنیا کی کسی جمہوریت کے اندر الطاف حسین کی طرف سے کی جانے والی باتوں کا 10 فیصد بھی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔برطانیہ میں قانون موجود ہے جس کے تحت ان کا شہری دوسرے ملک میں گڑ بڑ نہیں کرسکتا حکومت کو برطانیہ کو کہنا چاہیے کہ آپ کے شہری کی وجہ سے پاکستان میں ایک شخص جان سے گیا جبکہ توڑ پھوڑ بھی کی گئی ۔انہوں نے این اے 110 دھاندلی کیس پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا نادرا کہتا ہے کہ 1 لاکھ ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہم سپریم کورٹ کو تجویز دیں گے کہ ووٹوں کی سیمپلنگ کی جائے اور پانچ ہزار بیلٹ پیپرز کی تھرڈ پارٹی سے تصدیق کرائی جائے کیونکہ نادرا والے جان بوجھ کر انگوٹھے نہیں پڑھ رہے ۔عمرا ن خان نے شادی کی جھوٹی خبریں چلانے پر 13 ٹی وی چینلز کو فی کس 5 لاکھ روپے جرمانہ ہونے پر کہا کہ پانچ لاکھ روپے بہت ہی کم جرمانہ ہے کیونکہ شادی شدہ خواتین کی میرے ساتھ تصو یر یں دکھا دینا بہت ہی غلط ہے ۔ صحافیوں سے در خو ا ست کروں گا کہ وہ اس طرح کی باتیں کرنے سے پہلے تصدیق کرلیا کرے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ملک کا وزیر اعظم بننے کا شوق نہیں میں ملک کو بچانے کی جنگ لڑ رہا ہے اگر موجودہ حکمرانوں کا حتساب نہ ہو سکا تو حکمرانوں کے بچے بھی آنیوالے وقتوں میں ہم پر حکومت کر یں گے ۔
تازہ ترین