• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر ، پاکستانی نوجوان کا گانا مقبول ، بھارت مخالف مظاہروں میں گو نجنے لگا

لاہور(ایجنسیاں)پاکستانی نوجوان کا گانا مقبوضہ کشمیر میں مقبول ہوگیا۔ نوجوانوں نے تحریک آزادی کا حصہ بنالیا۔گانا بھارت مخالف ریلیوں اور مظاہروں میں گو نجنے لگا۔ دو  ہفتو ں میں بیس لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا۔ کشمیری نوجوانوں نے گانے کو موبائل ٹون بنانے کی مہم تیز کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان گلوکار راجہ ریپسٹار نے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف خصوصی گانا تیار کیا۔ گانے کے بول ’’کشمیر کی آزادی تک ،انڈیا کی بربادی تک ،جنگ جنگ جنگ رہے گی‘‘ ہیں۔ گانے میں کشمیر یو ں کے جذبہ حریت کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ گانے کی ویڈیو میں کشمیر میں جاری تحریک آزادی کے مناظر دکھائے گئے ہیں ۔ جس میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے سامنے نوجوان اور خواتین پاکستانی پرچم اٹھائے آزادی کے نعرے لگارہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گانے کی ویڈیو آتے ہی کشمیریوں میں مقبول ہوگئی۔ چند روزمیں بیس لاکھ سے زائد افراد نے ویڈیو دیکھی۔ مقبوضہ کشمیر کے اکثر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کے باوجود گانا کشمیریوں میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ پاکستانی گلوکار راجہ ریپسٹار کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی کی طرح مجھے بھی کشمیر سے محبت ہے۔ بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی جسے کشمیریوں نے پسند کیا۔مقبوضہ کشمیر سے بڑی تعداد میں نوجوان مجھ سے رابطہ کررہے ہیں ۔ کشمیریوں کی خواہش پر بھارتی ظلم کیخلاف ایک اور گانا تیار کررہا ہوں جو جلد منظر عام پر آئے گا۔
تازہ ترین