• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز کی جانب سے بوائز اسکائوٹس کی تنظیموں کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے شہر بھرمیں بوائز اسکاوٹس ایسوسی ایشن کی مختلف تنظیموں کے مرحلہ وار تربیتی پروگرام کا انعقاد کیاجارہاہے ،جس کا مقصد محرم الحرام کے موقع پر بہتر انتظامات یا کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے جامع حکمت عملی اور فوری رد عمل اپنا نا ہے ، ترجمان رینجرز کے  اعلامیے کے مطابق اس تربیتی پروگرام شریک اسکاوٹ ، سیکیورٹی اداروں سے فوری رابطے ،ٹریفک گاڑیوں کی تلاشی ،خود کش حملہ آور شناخت ،بم ڈسپوزل اور فرسٹ ایڈ کے متعلق آگہی دی جارہی ہے ،اس تربیتی پروگرام میں شرکت کے خواہشمند دیگر اسکاوٹ ایسوسی ایشن پاکستان رینجرز سندھ ہیڈ کوارٹر یا قریبی سیکٹر ہیڈ کوارٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ 
تازہ ترین