• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںپہلے روز زبردست تیزی، 439 پوائنٹس بڑھ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس 438.81 پوائنٹس کے اضافے سے 40220.76 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 49 ارب 59 کروڑ 67 لاکھ 6 ہزار 630 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 5 ارب 2 کروڑ 62 لاکھ 79 ہزار 505 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی تاہم خرید و فروخت میں 2 کروڑ 17 لاکھ 89 ہزار 20 حصص کی کمی رونماہوئی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 438.81 پوائنٹس کے اضافے سے 40220.76 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 438 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 317 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 102 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مجموعی طور پر 48 کروڑ 40 لاکھ 14 ہزار 60 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 11 ارب 79 کروڑ 56 لاکھ 39 ہزار 51 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 81 کھرب 15 کروڑ 28 لاکھ 9 ہزار 495 روپے سے بڑھ کر 81 کھرب 49 ارب 74 کروڑ 95 لاکھ 16 ہزار 125 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 180 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 8 کروڑ 36 لاکھ 72 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔ سب سے زیادہ تیزی سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 49.62 روپے کے اضافے سے 1042.05 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح اٹلس بیٹری ایکس ڈی کے حصص کی سودے بھی 38.01 روپے کی تیزی سے 817.98 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی پیلپس مورس پاکستان اور اسماعیل انڈسٹری کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ پیلپس مورس پاکستان کے حصص کی قیمت 79.23 روپے کی مندی سے 1505.39 روپے اور اسماعیل انڈسٹری کے حصص کی قیمت بھی 17.97 روپے کی کمی سے 425.13 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار بینک آف پنجاب کے حصص میں ہوا جو 3 کروڑ 73 لاکھ 99 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 11.56 روپے سے شروع ہو کر 12.41 روپے پر بند ہوئے جبکہ پیس (پاک) لمیٹڈ کے 3 کروڑ 71 لاکھ 52 ہزار 500 حصص کے سودے 11.48 روپے سے شروع ہو کر 11.67 روپے بند ہوئے۔
تازہ ترین