• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹھی سے میرپورخاص جانے والی مین سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار، طالب علموں کو مشکلات

مٹھی (نامہ نگار)مٹھی سے میرپورخاص جانے والی سڑک  تقریباً 150کلو مٹیر بنی ہوئی ہے جس میں سے 50کلومیٹر سڑک میں گڑھے پڑنے سے ٹرانسپورٹ اور مسافروں کے لیے سفر عذاب بن گیا ہے۔ مین سڑک مٹھی سے نوکوٹ سے جھڈوسے ٹنڈوجان محمد سے ڈگری سے میرواہ گورچانی تک سڑک میں گڑھے پڑ گئے ہیں، جبکہ حیدرآباداور کراچی جانے کے لیے اس سڑک سے سفر کرنا پڑتا ہے،لیکن بیچ میں آنے والے پانچ شہروں کے روڈز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے میرپورخاص کا سفر ڈیڑھ گھنٹے کا ہے جو سڑک کی خطرناک صورتحال ہونے سے گاڑیوں کو تین گھنٹے سے زائدہ وقت لگ جاتا ہے،جس کے باعث گاڑیوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ یہاں ریفر ہونے والے مریضوں کو لے جانے والے ایمبولینس اور اسکول جانے والے طالب علموں کو وقت پر پہنچنے میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔  ٹرانسپورٹ مالکان اور مسافروں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت دوسروں صوبوں پر الزامات تو لگا دیتے ہے ،لیکن اس مین سڑک کی گذشتہ بیس سالوں سے مرمت نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جو سندھ حکومت کو کیوں نظر نہیں آتا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سالانہ اس مین سڑک کے لیے بجٹ رکھا جاتا ہے ،جو کرپشن کی نظر ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت ،وفاقی حکومت ،اور عدلیہ سے اپیل کرتے ہے کہ اس مسئلے کا نوٹس لیکر اس سڑک کی جلد مرمت کرائی جائے تاکہ مسافرآسانی سے سفر کر سکیں۔
تازہ ترین