• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر23فٹبال لیگ فرینک لمپارڈ الیون نے جیت لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایچ بی ایل انڈر23 یوتھ فٹبال لیگ کی فاتح ٹرافی فرینک لمپارڈ الیون نے اپنے نام کرلی۔ ڈیوڈ بیکہم الیون کو 1-2سے کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فاتح ٹیم کو ایک لاکھ اور ٹرافی جبکہ رنرز اپ کو 50 ہزار روپے کی نقد انعامی رقم ملی۔ فائنل کے مہمان خصوصی سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی حسین ہارون نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈی ایف اے سائوتھ خلوص اور لگن کے ساتھ فٹبال کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی وہ دیگر ڈسٹرکٹس کیلئے قابل تقلید مثال ہے۔ اس موقع پر ناصر کریم،  جمیل ہوت، شیر افسر (بابو بھائی)، جمیل احمد، اﷲ بخش بلوچ، حاجی اقبال خان، ماسٹر عبدالرحمن، اﷲ بخش ودیگر موجود تھے۔
تازہ ترین