• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوسٹن میں فائرنگ ، 9افراد زخمی ، حملہ آور مارا گیا

نیویارک ( جنگ نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ سے9 افراد زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا، واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب پیش آیا، ہوسٹن پولیس کے مطابق حملہ آور سیاہ رنگ کی ایک کار میں سوار تھا،اس نے چلتی ہوئی گاڑی سے فائرنگ کی، طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ گولی لگنے اور کچھ شیشے کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوئے ، پولیس کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا،ابھی تک مشتبہ حملہ آور کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی۔
تازہ ترین