• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد : چرس رکھنے کے جرم میں عمر قید اور جرمانے کی سزا

جیکب آباد (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جیکب آباد عرفان احمد میو کی عدالت نے 40کلوچرس رکھنے کاجرم ثابت ہونے پرنصیب اللہ ولد غلام محمد پٹھان جوکہ پشین بلوچستان کا رہائشی ہے کوعمر قید اور دولاکھ جرمانے کی سزاسنائی ہے۔ نصیب اللہ کو 30ستمبر 2014کو ایکسائز پولیس نے زرعی کالج کے قریب سے گرفتار کیا تھا۔ جرمانہ ادانہ کرنے کی صورت میں نصیب اللہ کو مزید ایک سال قید کاٹنا ہوگی ۔
تازہ ترین