• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ یوسفزئی دانش سکول جنڈ میں میرٹ کے برعکس بھرتی ، اینٹی کرپشن کی تحقیقات شروع

اسلام آباد( نامہ نگار) ملالہ یوسفرئی دانش سکول ضلع اٹک میں مبینہ طور پرقواعد کے برعکس بھرتی کےخلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردیں۔ تحقیقات  ایک امیدوار کی جانب سے  اینٹی کرپشن میں درخواست  کے بعد شروع کی گئیں ،ذرائع کےمطابق اینٹی کرپشن اٹک کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملالہ یوسفزئی دانش سکول جنڈمیں نان ٹیچنگ سٹاف کی بھرتیوں کے لیے اشتہار دیا گیا  اور درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ دس فروری 2015 تھی۔ قواعد کے تحت 190 دن میں بھرتیوں کا عمل مکمل ہونا تھا اور اسی دوران انتظامیہ نے میرٹ کی خلاف وزری کرتے ہوئے بھرتی کرلی جس کا نام میرٹ لسٹ میں شامل نہ تھا ۔  اس حوالے سے رابطہ کرنے پر اینٹی کرپشن اٹک کے ساجد نے بتایاکہ ان کے پاس ملالہ یوسفزئی دانش سکول میں میرٹ کی خلاف ورزی کے حوالے سے ایک درخواست آئی ہے جس پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اس حوالے سے بذریعہ ڈی سی او 6 اکتوبر کو ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ سکول انتظامیہ کامؤقف ہے کہ بھرتی میرٹ پر ہوئی ہے۔
تازہ ترین