• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس نےآج سے او پی ڈیز کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدرڈاکٹرحفیظ مندوخیل نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر آج سے صوبے بھرمیں سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کے بائیکاٹ کااعلان کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ایک ہفتے کے دوران کا مطالبات کانوٹیفکیشن جاری نہ کیاگیا تو مزید سخت احتجاج کی راہ اپنائی جائیگی ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈاکٹرحیات ساسولی ،ڈاکٹریاسر ،آل پاکستان پیرامیڈیکس کے صوبائی جنرل سیکرٹری عزیز بلوچ ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹرحفیظ مندوخیل نے کہاکہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اورپیرامیڈیکس کے مطالبات وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایگزیکٹوآرڈر کے ذریعے منظور کرنے کااعلان کیاتھا مگر اب تک اس سلسلے میں کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیاگیا ہم اس سلسلے میں سیکرٹریٹ کے چکر لگا کر تک چکے ہیں اس سلسلے میں چیف سیکرٹری سے بھی ملاقات کی کوشش کی گئی مگر کچھ نہیںہوا جس کے بعد ہم نے 26ستمبر کو تین دن تک او پی ڈیز کی عدالتی بائیکاٹ کااعلان کیا لیکن 48گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی مطالبات پرعملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے ہم نے آج سے صوبے بھر میں سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز کے بائیکاٹ کافیصلہ کیاہے جو ایک ہفتے تک جاری رہے گا اس دوران  مطالبات منظور کئے جانے کانوٹیفکیشن جاری نہ ہوا تواحتجاج کومزید سخت کیاجائیگا جس کااعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کیاجائیگا،انہوں نے کہاکہ ٹراما سینٹر کے حوالے سے مختلف خبریں آرہی ہیں ہم نے پہلے ہی واضح کردیاہے کہ یہاں دوسرے ہسپتالوں سے بوسیدہ سامان منتقل کیاگیاہے بتایاجائے کہ سینٹر کیلئے مختص فنڈز کہاں خرچ ہوئے انہوں نے ہائی کورٹ کی جانب سے احکامات کاخیرمقدم کیا۔
تازہ ترین