• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور:احاطہ عدالت سے مدعی اغوا، ہائیکورٹ کے حکم پرمقدمہ درج

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کیلئے آنیوالے مدعیان کو مخالفوں نے گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا، ہائیکورٹ کے حکم پر اغوا کاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق ترنڈہ محمد پناہ کے رہائشی محمد شاہد رسول نے ہائیکورٹ میں درخواست دی کہ 4اکتوبر 2016ء کو وہ ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے بعد جونہی عدالت کے گیٹ پر پہنچے تومنیراحمد نے اپنے دیگر پندرہ سولہ ساتھیوں کے ہمراہ مجھے اورسعید احمدکواغوا کرلیا اورجعفرحسین کے ڈیرہ بستی چھینہ لے آئے اورجہاں تشدد کیااوران کی جیب سے ڈیڑھ لاکھ روپے بھی چھین لئے، ہائی کورٹ نے پولیس تھانہ کینٹ کو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دیاجس پر پولیس تھانہ کینٹ نے مقدمہ درج کرلیاہے۔
تازہ ترین