• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹیل کے ملاز مین کوتنخواہوں کی ادائیگی کیلئےسفارشات بھیج دی گئیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی سیکرٹری  برائے صنعت و پیداوار اور پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو افسر خضر حیات گو ندل نےجمعہ کو پاکستان اسٹیل کے ایف ٹی سی میں واقع دفتر میں افسران کے  ساتھ میٹنگ کی اور ادارے کی صورتحال معلوم کی۔ اس موقع پر افسران نے بتایا کہ 5 ماہ سے ملاز مین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ملاز مین تشد د پر اتر آئے ہیں اور گزشتہ روز ملاز مین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے چیئر مین آفس کو بھی نقصان پہنچایا ، اس موقع پر خضرحیات گوندل نے افسران کو بتایا کہ ملاز مین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے سفارشات ای سی سی کو ارسال کردی گئیں ہیں اور آئندہ ای سی سی کے اجلاس میں ملاز مین کے لئے 2 ماہ کی تنخواہ اداکرنے کا فیصلہ ہوجائے گا ، انہوں کہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے حکومتی پروسیس مکمل کرلیا گیا ہے ۔انہوں نے بعدازں ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی کا دورہ کیا، اس موقع پرچیئرمین ای پی زیڈ اے ممتاز علی شاہ نے ادارے کی تفصیلی بریفنگ دی۔وفاقی سیکرٹری  برائے صنعت و پیداوار خضر حیات گوندل نے کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے تفصیلی دورہ کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ برآمدات کے فروغ کے لیئے ہر ممکن اقدامات اور مزید سہولتوں کیلئے بہتر حکمت عملی ترجیحی بنیادوں پر مرتب کی جائے گی۔ 
تازہ ترین