• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے تجارتی اور اقتصادی تعلقات بحال رہیں گے، فلپائنی وزیرتجارت

منیلا ( جنگ نیوز)فلپائن کے وزیر تجارت رامون نے کہا ہے کہ منیلا حکومت امریکا کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات بحال رکھے گی، فلپائنی وزیر کی طرف سے یہ بیان ملکی صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کے اس بیان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے واشنگٹن سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا، ڈوٹیرٹے کی طرف سے یہ اعلان بیجنگ میں کیا گیا جہاں وہ ایک بڑے تجارتی وفد کے ساتھ دورے پر گئے ہوئے ہیں۔،فلپائنی وزیر تجارت کے مطابق صدر کا مطلب چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا تھا اور منیلا واشنگٹن کے ساتھ تجارت روک نہیں رہا۔
تازہ ترین