• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27اکتوبر کو بھارتی دہشت گردی بے نقاب کریں گے، چوہدری عظیم

برمنگھم(پ ر) کشمیر فورم برمنگھم کے چیئرمین چوہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ27اکتوبر کو کشمیری دنیا بھر میں یوم سیاہ منا کر بھارت کی دہشت گردی اور گھناونے کردار کو بے نقاب کریں گے۔ کشمیر میںبھارت نے فوجی دراندازی کر کے غاصبانہ قبضہ کیا۔سات لاکھ بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی کو اجیرن بنا رکھا ہے گزشتہ تین ماہ سے کرفیوں ہے۔ کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں کشمیر فورم بھر پور شرکت کرے گی۔ کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ محمد غالب کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات انتہائی سنگین ہیں ۔بھارت کنٹرول لائن پر جس طرح کے حالات پیدا کررہاہےاس سے جنگ چھڑ جانے کا خطرہ ہے۔اقوام متحدہ کو ان حالات میں مداخلت کر کے بھارت کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنےچاہئے۔ محمد غالب نے کہاکہ27اکتوبر کا مظاہرہ ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے کہ برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی میں ایک نیا جذبہ پیدا کیا ہے کشمیری نوجوان بھارت کے خلاف تین ماہ سے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ سیکڑوں نوجوان شہید اور اندھے کر دیے گئے ہیں بھارت نے ظلم کی انتہا کردی ہے ۔بھارت کے انسانیت سوز مظالم کے باوجود کشمیر عوام میدان میں ڈٹے ہوے ہیں۔
تازہ ترین