• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ سے علیحدگی کیلئے سکاٹ لینڈ میں دوسرے ریفرنڈم کا مسودہ جاری

لندن (اے پی پی) سکاٹ لینڈ کی مقامی حکومت نے برطانیہ سے علیحدگی کے دوسرے ریفرنڈم کا مسودہ جاری کر دیا۔ سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نیکولا سٹرجن نے اعلان کیا ہے کہ اس مسودے میں ریفرنڈم کے انعقاد، سروے اور ووٹوں کی گنتی کے طور و طریقوں کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج نےسکاٹ لینڈ کی علیحدگی کا راستہ ہموار کردیا ہے، سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نے کہا کہ یہ مسودہ2014 میں ہونیوالے ریفرنڈم کے مسودے سے شباہت رکھتا ہے اور بالکل اسی طرح اس میں ہاں اور نہیں کا آپشن شامل کیا جائے گا۔
تازہ ترین