• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل کے لئےزبردست لابنگ، جوڑ توڑ

اسلام آباد ( بلال ڈار/خبر نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری جنرل کے عہدے کے حصول کیلئے زبردست لابنگ ، بلوچستان کے سیدال خان ناصر کی پوزیشن مستحکم ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری جنرل کے عہدے کے حصول کیلئے وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر انجینئر امیر مقام اور مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے سینئر نائب صدر سیدال خان ناصر کے مابین جوڑ توڑ کا سخت مقابلہ جاری ہے ، مسلم لیگ (ن) بلوچستان کی اعلی قیادت اور پارلیمنٹرینز اس عہدے کے حصول کیلئے سیدال خان ناصر کی حمایت میں پارٹی کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں  اور پارٹی کی اعلی قیادت کو یہ باور کرایا گیا ہے کہ بلوچستان میں سی پیک اور گوادرپورٹ جیسے اہم پروجیکٹس جاری ہیں، دورسر ی جانب  دشمن قوتیں ان  منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں ،ایسی صورت میں سیکرٹری جنرل شپ بلوچستان کو دی جائے ۔
تازہ ترین