• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،پاناما لیکس کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

 اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)پاناما لیکس کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے۔ عدالت میں زیر سماعت مقدمہ کے ایک فریق و درخواست گزار طارق اسد ایڈووکیٹ نے ہفتہ کے روز دائر کی گئی  درخواست میں موقف اختیار کیا  ہے کہ تحریک انصاف نے 2 نومبر کو کا دھرنا دینے، اسلام آباد کو بند کرنے ،سڑکیں بلاک کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے جوکہ بنیادی انسانی حقو ق کی خلاف ورزی ہے اور اس سے وفاقی دارالحکومت کے امن کو شدید خطرہ ہے۔اندریں حالات فاضل عدالت دھرنا پر پابندی عائد کرے اور کیس کی سماعت یکم نومبر کی بجائے 24  یا 25  اکتوبر کو کی جائے ۔ 
تازہ ترین