• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالی بھیڑیں حکومت و عوام کے درمیان دوریاں پیدا کررہی ہیں

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جمعیت علماءپاکستان (نورانی) ضلع حیدرآباد کے صدر صاحبزادہ محمود احمد قادری نے حیسکو کی جانب سے مساجد و مدارس پر ڈیٹکشن بلز عائد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیسکو میں ایسی کالی بھیڑیں موجود ہیں جو اپنے مفادات کے حصول کے لئے حکومت و عوام کے درمیان دوریاں پیدا کررہی ہیں‘ وہ جے یو پی (نورانی) ضلع حیدرآباد کی مجلس عاملہ و شوریٰ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر یونس دانش‘ ناظم علی آرائیں‘ عبدالرؤف الوانی کے علاوہ تمام ذمہ داران موجود تھے۔ علاوہ ازیں ضلعی جنرل سیکریٹری عبدالرؤف الوانی نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے لئے کیے گئے وعدے وفا نہ ہوئے‘ پورا شہر کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے‘ عید میلاد النبیؐکی آمد سے قبل شہر کی تمام سڑکیں اور گلیاں تعمیر کرلی جائیں۔
تازہ ترین