• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد حیدر نے تین نئی پنجابی فلموں پر کام شروع کردیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) فلمسازی کے رحجان میں اب تیزی آگئی ہے ۔ مختلف فلمساز ادارے بیک وقت کئی فلمیں بنارہے ہیں۔ ہدایتکار شہزاد حیدر نے نئے اور ممتاز فنکاروں کے ساتھ اپنی تین نئی پنجابی فلموں کا آغاز کردیا ان فلموں میں جگا جگ دا ، طوائف اور سہاگ دیاں چوڑیاں شامل ہیں ہدایتکار وفلمساز شہزاد حیدر کا کہنا ہے کہ یہ کم بجٹ کی فلمیں ہیں لیکن اس مرحلے میں فلمی صنعت کو باقاعدہ فعال رکھنے کے لیے اس طرح کے کام کی ضرورت ہے۔ نئے اور سینئر ز کو ساتھ لے کر کام کا آغاز کروں گا، مزید یہ کہ میں عوام کا نمائندہ ڈائریکٹر کی حیثیت سے ہلکی پھلکی تفریحی فلمیں بنانے پر یقین رکھتا ہوں ۔میری فلم طوائف کے رول کے لیے سلطان راہی کے صاحب زادے حیدر سلطان موزوں تھے ۔ وہ امریکہ سے واپس آئے میں نے رابطہ کیا اور جاکر انہیں سائن کرلیا۔ ہمارے یہاں بہت باصلاحیت آرٹسٹ ہیں ان سے کام لینے کےلیے تلاش کرنا ہوگا۔
تازہ ترین