• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’پتا ہے انکل،‘‘
میری بھانجی فاطمہ نے سسکیاں لیتے ہوئے بتایا،
’’ایک لڑکی کی شادی ہوئی،
چھوٹی سی بیٹی تھی کہ شوہر کی ایکسیڈنٹ میں ڈیتھ ہوگئی۔
والدین نے ایک بچے والے رنڈوے سے دوسری شادی کردی۔
رنڈوے نے شرط رکھی کہ صرف میرے بیٹے کو پالو،
اپینی بیٹی کو میکے میں چھوڑ کے آؤ۔
بے چاری ماں،بے چاری بیٹی۔‘‘
فاطمہ پھوٹ پھوٹ کے رونے لگی۔
میرا بھی دل بھر آیا۔خود پر قابو پاکر پوچھا،
’’کہاں کا ہے یہ واقعہ؟‘‘
فاطمہ نے ناک پونچھ کر کہا،’’پتا نہیں۔
میں نے تو یہ کہانی ایک ڈائجسٹ میں پڑھی تھی۔‘‘
تازہ ترین