• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ تعلیم کسی بھی قوم کو مہذب بنانے اور کسی بھی ملک کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے ملک کا نظام تعلیم نہ صرف دورِ حاضر کی ضرورتوں کو پورا کرنے سے قاصر ہے بلکہ ہر صوبے کا نظامِ تعلیم دوسرے صوبے کے نظامِ تعلیم سے یکسر مختلف ہے۔ جس کی وجہ سے طلبہ کو کئی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آخر ہم نے اپنے ملک میں یہ متفرق نظام تعلیم کیوں رائج کر رکھا ہے؟ صوبائی حکومتوں کو چاہئے کہ باہمی مشاورت سے ایک بہتر نظام تعلیم متعارف کرایا جائے جسے تمام صوبوں میں یکساں طور پر رائج کیا جا سکے تاکہ ہر صوبے کے طلبا و طالبات یکساں تعلیمی سہولیات میسر آ سکیں اور وہ دیگر صوبوں کے طلبہ کے شانہ بشانہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
(رضوانہ شوکت)
(rizwana.shoukat786@gmail.com)

.
تازہ ترین