• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچ کالونی میں جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے ایک شخص ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلوچ کالونی میں ذاتی جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی تھانے کی حدود جونیجو ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران ملزم محمد قاسم نے چھری کے پے در پے وار کرکے 30 سالہ سلام ولد نواز خان کو قتل کردیا ، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم محمد قاسم کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے آلہ قتل اپنی تحویل میں لے کر لاش کو قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال پہنچایا۔
تازہ ترین