• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم پدماوتی کو دو ہیرو کی فلم کہنا مضحکہ خیز ہے، شاہد کپور

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سنجے لیلا بھنسالی کی تاریخی ڈرامہ فلم پدماوتی آغاز سے ہی تنازعات کا شکار ہے، سب سے زیادہ قیاس آرائیاں جو کی گئیں وہ شاہد کپور اور رنویر سنگھ کے درمیان موجود سرد جنگ کے بارے میں اور فلم میں موجود ان دونوں کے کرداروں کی وجہ سے آپس میں اختلافات ہیں۔ حال ہی میں منعقد ہونے والے ایک فلم فیسٹیول میں اداکار شاہد کپور جو فلم پدماوتی میں راجہ راول سنگھ کا کردار ادا کررہے ہیں، سے ان کے اور رنویرسنگھ کے درمیان اختلافات کے بارےمیں سوال کیا گیا تو اداکار نے کہا کہ اس کے بارے میں مجھے خبروں سے معلوم ہوا ہے اور مجھے یہ کافی مضحکہ خیز لگا جب رنویر سنگھ نے کہا کہ اس فلم میں دو ہیرو ہیں، فلم تین مرکزی کرداروں کی حامل ہے،یہ بات غیر سنجیدہ قسم کی دلچسپی پیدا کرنے کا ایک طریقہ ہے، یہ ہم تینوں کیلئے بہترین موقع ہے، یہ دیپیکا پاڈوکون کیلئے بہت اچھا کردار ہے، رنویر سنگھ کیلئے شاندار کردار ہے اسی طرح میرے لئے بھی بہترین کردار ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ فلم کی کاسٹ اور جس طرح اسے بنایا جارہا ہے بہت اچھا ہے،مجھے امید ہے کہ شائقین کیلئے فلم دیکھنا بہت چھا تجربہ ثابت ہوگا۔ اداکار نے مزید کہا کہ اگر انہیں پانچ سال قبل اس فلم کی پیشکش کی جاتی تو وہ اسے فوراََ قبول کرلیتے۔فلم میں رنویر سنگھ علاؤالدین خلجی اور دیپیکا پاڈوکون پدماوتی کا کردار ادا کریں گی۔
تازہ ترین