• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) دریائے چناب میں مرالہ بیراج کے مقام پر پانی کی آمد سوموارکے روز 2000کیوسک کم ہوگئی۔ سوموار کے دن 12 بجےدوپہر کے بعد دریا میں پانی کی آمد 10,400اور اخراج6000کیوسک رہا جبکہ دریا سے نکلنے والی اپر چناب سے پانی کا بہاؤ4,400ہزارمناوا توی میں934 اورجموں توی میں پانی کا بہاو1,353کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ راوی مرالہ لنک سوموار کے د ن بھی پانی کی کمی کی وجہ سےبند رہی جس سے بند نہر سے ملحقہ علاقوں کے کاشت کار وں کو مشکل کا سامنا اٹھایا پڑ رہاہے۔ دریں اثنا نالہ بھیڈ , نالہ ایک اور نالہ ڈیک،نالہ پھلکو میں گندے پانی کا بہاو معمول سے کم رہا۔
تازہ ترین