• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگل کیمپ سے تنہا بچوں کا پہلا گروپ برطانیہ پہنچ گیا

لندن(جنگ نیوز)کیلے کے پناہ گزین کیمپ سے تنہا بچوں کا پہلا گروپ برطانیہ پہنچ گیا۔ یہ سب فیملی کے بغیر ہیں اور برطانیہ سے کوئی تعلق نہیں رکھتے، یہ بچے ڈبز ترمیم کے رولز کے تحت آئے جس کی منظوری کیلئے لیبر پیئرلارڈ ڈبس نے مہم چلائی اور جو بے سہارا بچوں کو برطانیہ آمد کی اجازت دیتے ہیں جن کی عمر 13سال سے کم ہو اور وہ برطانیہ میں ریفیوجی ہوں گے۔ گروپ ان 70لڑکوں اور لڑکیوں میں سے ہے جو کیلے کے جنگل کیمپ سے لندن لائے جائیں گے فرانسیسی پولیس نے کہا ہےکہ اس کا کیلے میں پناہ گزینوں سے تصادم ہوا ہے کیمپ پیر کو بند کیاجانے والا ہے فرانسیسی حکام 10ہزار لیفلٹس تقسیم کرے گی جن میں لوگوں کو بتایا جائے گا کہ وہ ایک ہنگر پر رپورٹ کریں جہاں سے ان کو فرانس کے دوسرے علاقوں میں لے جایا جائے گا اور اسائلم کا دعویٰ کرنے کا حق دیاجائے گا 10ہزار افراد کیمپ میں رہتے ہیں جن میں زیادہ تر افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے ہیں۔
تازہ ترین