• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور نوجوان شہید، سری نگر میں احتجاجی مارچ

سرینگر(ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور نوجوان کو شہید کردیا ، کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان لولاب کے علاقے ورنو میں آج صبح آٹھ بجے بھارتی فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں شہید ہوا، دوسری جانب  سرینگر میں عوامی اتحاد پارٹی کےسول سکریٹریٹ تک احتجاجی مارچ پر بھارتی پولیس کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 12 سے زائد مظاہرین زخمی ہوگئےجبکہ نام نہاد اسمبلی کے رکن انجینئر عبدالرشید سمیت 70کے قریب افراد کو گرفتار کرلیاگیا،ادھرمقبوضہ وادی میں مسلسل108ویں روز بھی ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر رہے ، سیکڑوں لوگوںنے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کرتے ہوئے ضلع بانڈی پورہ کے علاقےآرین میں ایک ریلی میںشرکت کی، نوجوانوں نے بھارتی فوجیوں اورپولیس کے مظالم کے خلاف آجرکے مقام پر بانڈی پورہ گریز روڈ بند کردی،گاندریبل کے علاقوں مانیگام اور لار میں بھارت مخالف ریلیوں کو روکنے کیلئے بھارتی فورسز کی بھاری تعداد کو تعینات کیاگیاتھا،  مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نے کہاہے کہ جموںوکشمیر بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ تنازع ہے اور اسے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے ۔
تازہ ترین